گہری تقسیم اتفاق رائے پیدا کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،بلاول بھٹو

لاہور ،کراچی:(سٹاف رپورٹر،بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہاہے پیپلز پارٹی حکومت ، اپوزیشن دونوں کےساتھ تعمیری روابط رکھنے کی پوزیشن میں ہے،ملک میں گہری تقسیم اتفاق رائے پیدا کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاﺅس میں پیپلز پارٹی کی مختلف تنظیموں کے عہدیداروں و اراکین نے ملاقاتیں کیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاملک میں نفرت کی سیاست انتہا کو پہنچ چکی ،عام آدمی غربت و بے روزگاری سے نبرد آزما ہے،قومی مفادات کو پارٹی معاملات پر ترجیح دی جانی چاہیے۔

دریں اثنا بلاول بھٹو زرداری نے سندھ بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا،بلاول بھٹو 4اپریل کو گڑھی خدا بخش میں احتجاجی جلسوں کا اعلان کریں گے،ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سندھ کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں جلسے ہوں گے، سندھ میں 6جلسوں کے بعد بلاول بھٹو اگلا پڑاو پنجاب میں ڈالیں گے۔