وزیراعظم،وزراءکی مخالفت،کابینہ نے سولر پر اضافی ٹیکس کی منظوری روکدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم،وزراءکی مخالفت،وفاقی کابینہ نے سولر صارفین پر اضافی ٹیکس کی منظوری روکتے ہوئے نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم ،وزراکی جانب سے سولر استعمال کرنےوالے صارفین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی مخالفت کی گئی۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا سولر نیٹ میٹرنگ صارفین پرنئی پالیسی منظور نہیں کی گئی، کابینہ نے پالیسی پر دوبارہ غور کی ہدایت کردی،پالیسی پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔