واشنگٹن، اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مذاکرات کامیاب،پاکستان آئی ایم ایف کے درمیان 2 ارب ڈالر قرض کا سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا،عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی، معاہدے کی حتمی منظوری بورڈ دےگا۔
اعلامیے کے مطابق منظوری کی صورت میں پاکستان کو توسیعی فنڈ فیسیلیٹی کے تحت ایک ،موسمیاتی تبدیلی و آفات سے نمٹنے کےلئے 28 ماہ کی ارینجمنٹ کے تحت 1.3 ارب ڈالر ملیں گے، پروگرام کے تحت مجموعی قرض کی رقم 2 ارب ڈالر ہوگی، توسیعی فنڈ فیسیلیٹی ارینجمنٹ 37 ماہ کےلئے ہو گا،پاکستان نے تمام شرائط پوری کردیں،افراط زر 2015 کے بعد سے کم ترین سطح پر ہے، 18 ماہ کے دوران چیلنجز کے باوجود میکرو اکنامک استحکام کی بحالی میں پیشرفت دکھائی۔
آئی ایم ایف نے کہا صورتحال میں بہتری سے اقتصادی سرگرمیاں بتدریج بڑھنے کاامکان ہے ،اصلاحات پر عملدرآمد اور پاکستان کے سماجی تحفظ کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں، قدرتی آفات کےخلاف پاکستان کی مدد کریں گے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بجٹ و سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے حمایت جاری رہے گی۔
اعلامیے میں کہا گیاتوانائی شعبے کی اصلاحات کیلئے بھی پاکستانی کوششوں کی حمایت کریں گے،معاہدہ اہم پیشرفت ہے معیشت کی بحالی ممکن،مستقبل میں مالیاتی خودمختاری کے اہداف حاصل کیے جا سکیں گے،قرض پروگرام پر عملدرآمد سے توانائی نرخوں میں کمی آئے گی،موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کیلئے نیا قرض پروگرام معاون ثابت ہو گا۔
آئی ایم ایف نے کہاسخت مانیٹری پالیسی کے باعث مہنگائی کی شرح کو کنٹرول کیا جا سکے گا، پاکستان کو سماجی تحفظ، تعلیم و صحت کے شعبے کا بجٹ بڑھانا ہو گا،پانی کے استعمال کو مو¿ثر اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے اہداف حاصل کئے گئے، یکم جولائی 2025 سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی وصولی یقینی بنانا ہو گی۔
ادھر وزیر خزانہ اورنگزیب نے آئی ایم ایف پروگرام پر سختی سے کاربند رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں کی اصلاحات جاری رکھیں گے،ملک کو پیداواری و برآمدی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کےلئے پر عزم ہیں۔
مذاکرات کامیاب،پاکستان آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ



















