واشنگٹن :(بیورو رپورٹ) امریکہ میں یوم پاکستان پرماضی کی طرح محض فرضی تقریب،کسی پاکستانی،کشمیری کو مدعو نہیں کیا گیا،پاکستان ایمبیسی واشنگٹن ڈی سی اور قونصلیٹ نیویارک میں یوم پاکستان کی تقریب میں صرف دفتر ی ملازمین ،چاپلوسی کرنے والے ایجنٹ اور مفاد پرست مدعو رہے۔
پاکستان سے محبت، آزادی کشمیر کی بات کرنے اور سفارتکاروں کی نااہلی و کرپشن کو بے نقاب کرنے والے محب وطن پاکستانیوں ،کشمیریوں کو مدعو نہیں کیا گیا،نااہل سفارتکاروں نے حکومتی پالیسی کے برخلاف پاکستانیوں کو تقسم کرنے کی روایت کو برقرار رکھا۔
پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے سفیر رضوان سعید شیخ اور قونصل جنرل عامر خان اتو زئی کی تقسیم پالیسی پر شدید تحفظات کااظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیانااہل سفارتکاروں کو فوری تبدیل کرکے پاکستان ،کشمیرسے محبت کرنےوالوں کو تعینات کیاجائے تاکہ اوورسیز خوشی میں زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
امریکہ میں یوم پاکستان پرماضی کی طرح محض فرضی تقریب



















