اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ریکوڈک منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی مکمل ،او جی ڈی سی ایل نے 627 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی تصدیق کردی۔
آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ریکوڈک منصوبے کےلئے فزیبلٹی سٹڈی مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہامنصوبہ پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے تانبے ،سونے کے ذخائر کو ترقی دینے کی کوشش کا اہم حصہ ہے،کمپنی کاشیئر8.33 فیصد ہوگا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جمع کرائی معلومات کے مطابق ریکوڈک منصوبے کی کان کنی عمر37 سال پر محیط ہے، 2مرحلوں میں کام ہوگا، پہلے مرحلے میں 5.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی،منصوبے سے 1.31 کروڑ میٹرک ٹن تانبہ حاصل ہوگا ،1.79 کروڑ اونس سونا پیدا ہونے کی توقع ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل نے کہافی ٹن تانبہ تقریباً 9 ہزار 813 ڈالرکا ہے ،فی اونس سونا تقریباً 3040 ڈالرکاہے، دونوں سے 37 سال میں 183ارب ڈالر مالیت کی دھاتیں ، تانبہ نکلے گا، تقریباً 91 ارب ڈالر بارک گولڈ کے ہوں گے، بلوچستان حکومت کا حصہ اندازاً 45 ارب ڈالر ہوگا،ریکوڈک پراجیکٹ کے 2028 میں پہلے مرحلے سے سالانہ 45 ملین ٹن پروسیسنگ شروع ہوگی۔
ریکوڈک منصوبے پرفزیبلٹی سٹڈی ،627 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی تصدیق



















