حماس ہتھیار ڈالے،اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کیلئے نئی شرط رکھ دی

تل ابیب،قاہرہ:(مشرق نیوز)اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کیلئے نئی شرط رکھ دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا اگر غزہ میں آنے والی غیرملکی انسانی امداد سے حماس نے فائدہ اٹھایا تو امدادی سامان کو غزہ میں داخل نہیں ہونے دیں گے،حماس ہتھیار ڈال کر یرغمالیوں کو رہا کر دے تو جنگ روکی جا سکتی ہے۔

ادھر مصری حکام نے غزہ میں جنگ بندی کےلئے نئی تجاویز پیش کردیں،پیش کی گئی نئی تجاویز کے تحت حماس ہر ہفتے 5 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی اور پہلے ہفتے کے بعد اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل کرے گا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق پیشکش کو امریکہ ،حماس نے قبول کر لیا تاہم اسرائیل کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں آیا۔