انسانی سمگلنگ میں ملوث 4 ملزم گوجرانوالہ ، سمبڑ یال سے گرفتار

لاہور،گوجرانوالہ،سمبڑیال:(سپیشل رپورٹر،بیورورپورٹ)ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی سمگلنگ میں ملوث 4 ملزموں کو گوجرانوالہ اور سمبڑیال سے گرفتار کیا گیا۔

ملزموں نے شہریوں سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 40 لاکھ روپے وصول کیے ،متاثرہ شہریوں نے الگ الگ مقدمات درج کرائے تھے،گرفتار ملزموں کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا گیا۔