وفاقی کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں188فیصد تک اضافہ،سمری منظور

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کابینہ ا راکین کی تنخواہوں میں188فیصد تک اضافہ،سمری منظور کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافہ کردیا گیا،وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی،وفاقی وزرا،وزرائے مملکت کے الاونس ،تنخواہوں کے ایکٹ 1975 میں ترمیم کی گئی۔

نئے بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار ہوگی،وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159،وزیر مملکت اور مشیر وزیراعظم کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافہ کیا گیا ،ترمیم 1975 کے ایکٹ کی مختلف شقوں میں کی گئی، وزراءکے الاونس، گاڑی، دفتر وغیرہ تنخواہوں کے علاوہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق کابینہ کے 4فروری کو ہونےوالے اجلاس سے سمری کو عوام اور میڈیا کی تنقید سے بچنے کیلئے آخری وقت میں ایجنڈے سے نکال دیا گیا تھا