:( )جاپان فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔
فٹبال ورلڈ کپ اگلے برس امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہوگا ، 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
مختلف براعظموں میں میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ جاری ہیں۔
جاپان نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں بحرین کو 0-2 سے ہرا کر فٹ بال ورلڈ کپ 2026 میں سب سے پہلے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ، جاپان کی جانب سے کامدا اور کوبو نے دوسرے ہاف میں گول کرکے ٹیم کو فتح دلائی۔
فتح کے ساتھ جاپان نے تیسرے راؤنڈ میں گروپ سی میں پہلی پوزیشن لی۔
ایشیا سے 8 ٹیمیں فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی ، جاپان نے سب سے پہلے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
جاپان فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن گیا



















