تل ابیب (مشرق نیوز) بین الاقوامی مطالبات کے باوجود جنگ بند کرنے سے انکار کے بعد حماس نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ میں اپنے حالیہ حملوں کے ذریعے ہتھیار ڈالنے کے معاہدے کو مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے کہا کہ اسرائیل ہتھیار ڈالنے کا معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔حماس نے امریکہ پر تشویش میں شراکت دار ہونے کا الزام عاید کیا۔ابو زہری نے بتایا کہ اسرائیل کے اہداف اور غزہ میں قتل عام جنگ بندی معاہدے کو کمزور کرتے ہیں اور ہتھیار ڈالنے کے معاہدے کو مسلط کرنے اور اسے غزہ کے خون میں لکھنے کی کوشش ہے۔حماس نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کی جانب سے اس کے خلاف حملے کی تیاریوں کے دعوے بے بنیاد ہیں اور جنگ کی طرف واپسی کا جواز پیش کرنے کا محض بہانہ ہے۔
اسرائیل ہتھیار ڈالنے کے معاہدے کو مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے:حماس



















