ڈیجیٹل پرائز بانڈز پرلامحدود سرمایہ کاری کی اجازت

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بڑی پیشرفت ،وزارت خزانہ نے ڈیجیٹل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،ڈیجیٹل پرائز بانڈز کی لین دین موبائل ایپ کے ذریعے کی جائے گی، انعامی رقم پر ٹیکس لگے گا، زکوٰة لاگو نہیں ہوگی، ڈیجیٹل بانڈز میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہوگی، ہر پاکستانی بالغ شہری بانڈز کےلئے اہل ہوگا۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بانڈزکے ٹرانسفر آف اوونرشپ وپلیجنگ کی اجازت نہیں ہوگی، سرمایہ کار کی وفات کی صورت میں رقم قانونی ورثا کو ادا کی جائے گی،کسی مرنے والے کے بانڈ کی رقم جانشینی کے سرٹیفکیٹ کے مطابق ادا کی جائے گی۔