لاہور (اپنے نمائندے سے) شہریوں نے روزنامہ ”مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو غزوہ بدر سے سبق سیکھنا چاہئے جس میں کفار کے مقابلہ میں کم تعداد ہونے کے باوجود فتح حاصل کی۔ ہمیں اللہ پر توکل کرتے ہوئے آج کے کفار اور اسلام دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ 17رمضان المبارک 2ہجری کو ہونے والے غزوہ کو یاد رکھتے ہوئے فلسطین سمیت دیگر تمام مسلم ممالک میں مظالم کے خلاف ایک پیج پر ہونے کی ضرورت ہے۔ کفار اکثریت میں ہوتے ہوئے ماضی میں بھی مسلمانوں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے آج بھی ایسا ہی ہو گا۔شہری آفاق کا کہنا تھا کہ 17رمضان المبارک مسلم تاریخ کا اہم دن ہے جس میں کفار کے مقابلہ میں تاریخی فتح حاصل ہوئی۔ 313مسلمانوں نے 1ہزار کافروں کو عبرتناک شکست دی جو کہ اسلام کی تاریخ میں تاقیامت یاد رکھا جائیگا اور یہودی نسلوں تک بول نہیں پارہے۔ اسحاق خان اور محمد علی نے کہا کہ اسلام کی تاریخ میں 17رمضان 2ہجری جمعرات کے دن تھا جب غزوہ بدر رونما ہوا۔ اس دن کو قرآن میں یوم الفرقان کے نام سے فرمایا گیا ہے۔ اس جنگ میں مسلمانوں کی کم تعداد ہونے کے باوجود فتح نصیب ہوئی جو کہ اللہ کی نصرت اور نبی پاک کی بدولت ممکن ہوا ہمیں یوم الفرقان کے دن تجدید عہد کرنا ہو گا کہ کفار کی جانب سے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی روک تھام اور کفار کو شکست دینے کی خاطر متحد ہونے ہو گا اسلام کی کفار کے مقابلہ میں فتح کے بعد آج دنیا بھر میں 58مسلم ممالک ہیں لیکن اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے قلیل سے غیر مسلم ممالک خود ساختہ سپر پاور بنے ہوئے ہیں شہری اسد خان ،ارسلان زرگر ،فہیم عباس اور دیگر نے بتایا کہ غزوہ بدر کے موقع پر نہ صرف مسلمانوں کی ظاہری تعداد کم تھی بلکہ جنگی سامان بھی نہ ہونے کے برابر تھا جس میں مسلمانوں کے پاس 2گھوڑے اور 70اونٹ 6زرہیں اور 8تلواریں تھی جبکہ کافر کا لشکر 1ہزار پر مشتمل تھا ان کے پاس 100 گھوڑے اور 700اونٹ موجود تھے اور کثیر آلات حرب تھے لیکن کفار کو اسلام کے مقابلہ میں عبرتناک شکست ہوئی اور مسلمانوں کو تاریخی فتح آج کے کفار کو بھی فلسطین اور دیگر مسلم ممالک میں شکست دی جا سکتی ہے۔ ہمیں ہمیشہ کفار کے مقابلہ میں خدائی مدد حاصل ہے کفار کو دنیا اور آخرت میں ناکامی ہو گی اور فتح ہمیشہ اسلام اور مسلمان کا مقدر ہے عارضی ناکامی کے بعد مستقل کامیابی صرف مسلمان کا نصیب ہے۔
کفار اور اسلام دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا،مشرق سروے میں شہریوں کی گفتگو



















