دہشت گردی کے واقعات کو سیاسی رنگ دینے والے قابل نفرت ہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے دشمن زہریلے پراپیگنڈے سے فائدہ اٹھاتے،دہشتگردی کے واقعات کو سیاسی رنگ دینے والے قابل نفرت ہیں،ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہوئی ہے، پاک فوج کے جوان اپنے خون سے ملک کو بچا رہے ہیں،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا بنوں دھماکے میں افغان دہشت گرد ملوث تھے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کس بنیاد پر افغانیوں کو شہریت دینے کی بات کر رہے ہیں،بیرون ملک بیٹھے پی ٹی آئی کے بھگوڑے پاکستان کےخلاف زہرافشانی کر رہے،کے پی میں امن اومان کی صورتحال مخدوش ہے،سوشل میڈیا پر کام کرنیوالے عناصر غیر ملکیوں کے آلہ کار ہیں، سوشل میڈیا بریگیڈ نے جعفرایکسپریس کے حوالے سے پہلے ہی تیاری کررکھی تھی، جعلی ویڈیوز کےساتھ تجزیہ نگار مختلف فورمز پر زہراگل رہے تھے،وزیر اطلات پنجاب نے کہا وزیراعظم نے پارلیمانی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ بلالی، فساد پارٹی کا مقصد پاکستان میں کسی نہ کسی طرح آگ لگوانا ہے، دہشت گردی کی لہر کا پاک فوج ڈٹ کرمقابلہ کر رہی ہے، پاک فوج نے بہترین انداز میں جعفرایکسپریس آپرشن مکمل کیا، دہشت گردی کے واقعات کو سیاسی رنگ دینے والے قابل نفرت ہیں،انحہ جعفر ایکسپریس سمیت دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔