پی ایس ایل ٹرافی کا کراچی کا دو روزہ دورہ مکمل، لیاری آمد پر لیوا ڈانس

کراچی، لاہور (مشرق نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کی ٹرافی کا کراچی کا دورہ مکمل ہوگیا،دوسرے مرحلے میں لاہورمیں ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔ ٹرافی کی گزشتہ روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں رونمائی کی گئی۔اس سلسلہ میں لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی میں تقریب سجائی۔ تقریب میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور سی او او ثمین رانا سمیت پی ایس ایل انتظامیہ کے نمائندے بھی شامل تھے۔ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں خواجہ ہاکی اکیڈمی کے ہیڈ خواجہ جنید اور درجنوں بچے موجود تھے۔ ہاکی اکیڈمی کے بچوں نے پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اس موقع پرسی ای او عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز پاکستان ہاکی کی بحالی کی خواہشمند ہے۔پی ایس ایل ٹرافی کو ہاکی کے میدان میں لانا ہاکی کو اہمیت دینا ہے۔بچوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور احساس ہو گا کہ ہاکی کو اہمیت دی جاتی ہے۔قبل ازیںٹرافی گزشتہ رات لیاری اور ایڈونچر لینڈ لے جائی گئی۔کراچی میں ٹرافی رونمائی کے بعد ٹرافی کو شہر کے مختلف علاقوں میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا، اس سلسلے میں ٹرافی گزشتہ رات لیاری اور ایڈونچر لینڈ بھی لے جائی گئی۔ لیاری کے ککری گرا¶نڈ پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر رومان رئیس ٹرافی لیکر میدان میں آئے جہاں اُسے نمائش کیلئے رکھا گیا۔ اس موقع پر نمائشی فٹ بال میچ بھی کھیلا گیا جس میں رومان رئیس نے بھی شرکت کی جبکہ لیاری کے مشہور رقص لیوا ڈانس کا بھی مظاہرہ کیا گیا، بعد میں ٹرافی کو ایڈونچر لینڈ بھی نمائش کیلئے لایا گیا۔اس موقع پر ایڈونچر لینڈ کو پی ایس ایل کی ٹیموں کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا، شائقین نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔ایک روز قبل ٹرافی گو کاٹینگ ٹریک اور تاریخی مقام فریئر ہال میں نمائش کیلئے رکھی گئی تھی، کورنگی گو کاٹنگ ٹریک کو بھی پی ایس ایل ٹیموں کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔پی ایس ایل ٹرافی نے اب رُخ کیا ہے لاہور کا جہاں وہ دو روز تک مختلف مقامات کا دورہ کرے گی۔