لاہور:(کامرس رپورٹر)وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات بہترین انداز میں چلے ،عالمی مالیاتی فنڈ کے مشن نے شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہا،بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ایک یا 2 مہینوں کیلئے نہیں دیرپا ہوگی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہاوزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرول ، ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا بڑا فیصلہ کیا ،ایک ایک روپیہ پٹرول ، ڈیزل کی مد میں اکٹھا کیا جائے گا، شہباز شریف جلد قیمت کم کرنے کا اعلان کریں گے،فیکٹریوں کی چمنیوں کو دوبارہ آباد کیاجائےگا۔
وزیر پٹرولیم نے کہاپاکستان تاریخ کے اہم موڑ سے گزر رہا ہے، طے کرنا ہوگا 70 اور 80 سال والا پرانا راستہ اختیار کرنا یا اصلاحات کو ا پنا نا ہے،دہشتگردی کےخلاف جنگ کےلئے ریاست پاکستان تمام وسائل مہیا کرے گی،ہر جماعت کو پاکستان کےلئے اپنی پسند نا پسند سے الگ ہوکر اکٹھا ہونا پڑے گا،دہشتگردی کے ناسور کو کنٹرول کرنے کےلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے،تمام سیاسی جماعتیں مل کر بیٹھیں۔
بجلی قیمتوں میں نمایاں کمی ایک یا2مہینوں نہیں دیرپا ہوگی،وزیر پٹرولیم



















