سرمد علی ای پی این ایس کے صدر ، اطہر قاضی سیکرٹری منتخب

کراچی،اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سرمد علی ای پی این ایس کے صدر ،ناز آفرین سہگل سینئر نائب صدر منتخب ہوگئیں، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (ای پی این ایس) کے سالانہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق سرمد علی صدر ، ناز آفرین سہگل سینئر نائب صدر ،اطہر قاضی سیکرٹری جنرل ،شہاب زبیری نائب صدر ،محسن بلال جوائنٹ سیکرٹری ،نوید کاشف فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

ادھروزیر اعظم شہباز شریف نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی نئی ایگزیکٹوکمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہرکی نو منتخب عہدیدار صحافت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے میں کردار کو فعال طریقے سے سر انجام دینگے،حکومت میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون سمجھتی اور گورننس کی بہتری کیلئے تعمیری تنقید کی حوصلہ افزائی کرتی ہے،امید ہے نو منتخب عہدیدار ملک میں صحافتی اقدار کی بالادستی اور تعمیری کردار کوجاری رکھیں گے۔