اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کے پی حکومت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی انکوائری پر کمیشن کے قیام کیلئے پشاور ہائیکورٹ کو یادہانی خط ارسال کردیا۔
ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہامعاملے پر یادہانی خط بھیج دیا ،جوڈیشل کمیشن قیام کےلئے ہائیکورٹ کو 2 خطوط بھیجے،کئی ماہ ہوگئے ابھی تک کوئی ریسپانس نہیں ملا، پہلے خط پر ہائیکورٹ نے کہا مجاز اتھارٹی کی جانب سے نہیں آیا،صوبائی حکومت نے دوسرا لیٹر بھیجا ابھی تک ہائیکورٹ کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا، جواب کا انتظار ہے،9 مئی پر تمام حقائق عوام کے سامنے لاناچاہتے ہیں۔
9مئی،جوڈیشل کمیشن کیلئے کے پی حکومت کا پشاور ہائیکورٹ کویاددہانی خط



















