اسلام آباد(بیورورپورٹ)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاہے دہشتگردی میں بھارت،افغانستان ملوث ہیں،مشرقی پڑوسی ٹرین حملے کا مرکزی سپانسر ہے،18شہدا کا تعلق آرمی ، ایف سی سے ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاجعفرایکسپریس واقعہ بھارت کی دہشتگرد ذہنیت کا تسلسل ہے،دہشتگرد کسی یرغمالی کو ساتھ لےکرنہیں گئے،انتہائی دشوارجگہ پر یقین،اعتماد ، پلاننگ کے تحت قوم کی دعاوں کےساتھ کامیاب آپریشن کیا ،نیشنل ایکشن پلان کے 14نکات پر عمل درآمد کیے بغیر ناسور کا خاتمہ ممکن نہیں،افغان دہشتگرد صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کےلئے خطرہ ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاغیرملکی اسلحہ و آلات سے لیس دہشتگردد افغانستان میں ہینڈلر سے مسلسل رابطے میں تھے،بھارتی میڈیا جعلی اے آئی ویڈیوز کے ذریعے سپورٹ کرتا رہا،پورے آپریشن کو مہارت،احتیاط اور پروفیشنل ازم کے ساتھ کیا گیا، کچھ مسافروں کو دہشتگردوں نے اپنی بربریت کا نشانہ بنایا، اپنی دہشت برقراررکھنے کیلئے دہشتگرد کچھ لوگوں کو شہید کرتے گئے، ضرار کمپنی کا ایک کمانڈو پہاڑ کی طرف سے آنے والے فائر سے زخمی ہوا، دہشتگردوں کا ایک سنائپر پہاڑ پر موجود تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا آپریشن کے دوران کسی یرغمالی کی جان نہیں گئی، پاک فوج نے ٹرین سے معصوم یرغمالیوں کو بحفاظت نکالا ، واقعہ کی جگہ پر بہت ساری غاریں ہیں جن کو کلیئر کیا جارہا ہے،امریکہ، برطانیہ اور بھارت میں بھی مسنگ پرسنز ہیں، کس ملک میں اور کہاں پر اپنی افواج ،اداروں پر چڑھ دوڑتے ہیں؟ ،پہلی بار ریاست غیر قانونی سپیکٹرم کےخلاف جہاد کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، چین، امریکہ، ترکیہ، بحرین و دیگر ممالک نے بھی دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کی،بہادر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز نے یرغمالیوں کو بازیاب کرایا، بہادر افواج کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا نہتے مسافروں کے ساتھ دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا، دہشتگرد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردی کی جنگ کو بلوچوں کے حقوق سے جوڑا جاتا ہے، دہشت گردوں کو بلوچ نہ کہا جائے، ایسے واقعات کا بلوچستان کی روایات سے کوئی تعلق نہیں،بدامنی پھیلانے والے صرف دہشتگرد ہیں، بلوچوں کی روایات کو پامال کیا ،کیا صرف پاکستان میں لاپتہ افراد ہیں؟،دہشتگردی کرنےوالوں کا بلوچیت سے تعلق نہیں ،علیحدگی پسندوں سے دہشتگردوں والا برتاوکیا جائے گا۔
دہشتگردی میں بھارت،افغانستان ملوث،مشرقی پڑوسی ٹرین حملے کا مرکزی سپانسر ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر



















