اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیرمملکت طلال چودھری نے کہا ہے کالعدم ٹی ٹی پی ،بی ایل اے میں کوئی فرق نہیں،مجھے تنظیم سازی کے طعنے نہ دیں، القادر یونیورسٹی کے سربراہ اور بشریٰ سے سیکھنا چاہتا ہوں، پی ٹی آئی اپنا ماحول ٹھیک نہیں کرے گی تو تماشہ بنے گا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلا ل چودھری نے کہا600 ارب خیبر پختونخوا میں بھیجے لیکن سی ٹی ڈی کا دفتر ابھی تک کرائے کی عمارت میں ہے،ٹی ٹی پی ،بی ایل اے میں کوئی فرق نہیں، دونوں کالعدم تنظیموں کے ہینڈلرز ہمسایہ ملک میں بیٹھے ہیں،پی ٹی آئی کے پاس نعروں ، بدتمیزی کے علاوہ کچھ نہیں،پاکستان پوری دنیا کو دہشتگردی سے محفوظ بنانا چاہتا ہے، اگر دہشتگردکامیاب ہوئے تو پوری دنیاغیر محفوظ ہوگی۔
کالعدم ٹی ٹی پی ،بی ایل اے میں کوئی فرق نہیں،طلال چودھری



















