کراچی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے محکمہ اطلاعات سندھ کے پورٹل کا افتتاح کر دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہابلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت سے اپنی تقریر کا آغاز کرنا چاہتا ہوں،پانی کے معاملے پر موقف بالکل واضح ،تمام مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے،پاک فوج نے نہایت بہادری سے مقابلہ کرکے دہشتگردوں کو شکست دی،کامیاب آپریشن پر سلام پیش کرتے ہیں، پوری قوم بہادر افواج کےساتھ کھڑی ہے، سب کو دہشتگردی کےخلاف متحد ہونا پڑےگا۔
چیئرمین پی پی نے کہامسلح افواج نے نہ صرف مغوی بازیاب کرائے بلکہ دہشتگردوں کا قلع قمع بھی کیا اتنے مشکل علاقے میں آپریشن بہت مشکل لگ رہا تھا، صوبائی حکومت ،مسلح افواج کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سب ملکر کام کریں گے،سندھ اسمبلی کے خصوصی اجلاس میںتمام پارلیمانی ممبران نے پانی کی تقسیم، نئی کینالز پر واضح موقف دیا، کچھ لوگوں کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہونااچھی بات ہے۔
بلاول بھٹو نے کہااسلام آباد میں شکلیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں، ہرحکومت میں مسئلے کو اجاگر کیا،سندھ کے بےروزگار نوجوانوں اور ملازمتیں دینے والوں کو پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونے کی دعوت دیتا ہوں، سندھ کے لوگ بہت محنتی ہیں، کامیابی تب ہوگی جب سب لوگ مل کر کامیاب ہوں گے،پارٹی کے لوگ و نجی شعبہ پلیٹ فارم کی تشہیر کرے۔
پوری قوم فوج کےساتھ،دہشتگردی کےخلاف متحد ہونا پڑےگا،بلاول بھٹو



















