اڈیالہ کے باہر کیمپ کب لگانا ہے فیصلہ قیادت کرے گی:جنید اکبر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر پی ٹی آئی کے پی جنید اکبر نے کہاہے پی ٹی آئی نہیں،حکومت اور ادارے بند گلی میں ہیں، اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ کب لگانا ہے فیصلہ قیادت کرے گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہاعید کے بعد احتجاج کریں گے، میں کسی رابطوں کا حصہ نہیں،ہر فورم پر بات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔