آزاد گل کو پاکستان ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں ،احسن چغتائی، پولیس مافیا پریشانی میں مبتلا

نیویارک (خواجہ فاروق) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی امریکہ ”پھرگریٹ “کے تحت امریکہ میں مقیم کریمنل افراد کی بے دخلی کے تحت پاکستانی امریکن پولیس ٹاوٹ راجہ آزاد گل کو پاکستان ڈی پورٹ کرنے کیلئے حکام نے قانونی کارروائی مکمل کر کے ٹیکساس سینٹر منتقل کر دیا ، بروکلین کونی آئی لینڈ میں رہائش پذیرآزاد گل (راجہ ) کو چندروز قبل آ ئی سی ای پولیس نے گرفتار کر کے بفلو سینٹر میں بند کیاتھا،احسن چغتائی ،پولیس مافیا پریشانی میں مبتلا ہوگیا،رپورٹ کے مطابق راجہ آزاد گل نیویارک پولیس کا ٹاوٹ ، پاکستانی امریکن کو بہت تنگ کرتا تھا،کچھ عرصہ قبل نیویارک پولیس کے ہمراہ پاکستانی کمیونٹی کی معروف مکی مسجد میں داخل ہو کر خوف و ہراس پھیلایا ،کمیونٹی نے مسجد کے باہر کئی روز تک پولیس گردی کےخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا تھا، راجہ آزاد گل میڈیکل فراڈ ذکیہ سکینڈل میں بھی ملوث رہا،پولیس سے ساز باز کر کے ظفر اقبال کو پولیس لیزان بنوا یا جو کنفلکٹ آف انٹرسٹ کے زمرے میں آتا ہے،دوسری جانب میئر نیویارک ایرک ایڈمز کا سابق مشیر احسن چغتائی بھی مافیا کا اہم رکن تھے،احسن چغتائی کو کرپشن کی بنا پر نیویارک سٹی نے برطرف کیا،ایف بی آئی نے شامل تفتیش کرتے ہوئے ٹیلی فون قبضے میں لیا ، صدر ٹرمپ کی طرف سے میئرنیویارک ایرک ایڈمزکو معافی ملنے پر احسن چغتائی،راجہ آزاد گل،پولیس افسرکیپٹن وحید اختر و دیگر مافیا ممبران ایک بار پھر کمیونٹی کو ہراساں کرنے کےلئے سرگرم ہو گئے تھے اور گزشتہ روز کرپشن کی بنا پر نکالے گئے احسن چغتائی نے کمیونٹی پر دباﺅڈالنے کےلئے صدر مسلم آرگنا ئزیشن پولیس وحید اختر کے اعزاز میں کھانے کی تقریب رکھی،کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے،کرپشن میں مبتلا شخص مسلم پولیس سوسائٹی کے صدر کوپرموٹ کرنے کےلئے کیوں متحرک ہے عوامی حلقوں نے حکام سے مطالبہ کیا احسن چغتائی مافیا کو بے نقاب کر کے قانونی کارروائی کرنے کےلئے سپیشل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے اور نیویارک پولیس لا انفورسمنٹ ادارہ ہے، مذہبی اور لسانی گروپ و تنظیمیں بنانے پر فوری پابندی لگائی جائے،فوری اقدام نہ اٹھایا گیا تو نیویارک میں مسلم نوجوانوں میں مذہبی جنون اورانتہا پسندی بڑھنے کا خدشہ ہے ۔