لاہور: (اپنے نمائندے سے) ریڈیو پاکستان پارک اور دھرم پورہ میں پی ایچ اے نے بہار شجرکاری مہم کے تحت ریڈیو پاکستان پارک میں 7 کنال رقبہ اور دھرمپورہ پر شجرکاری کی گئی جبکہ دھرم پورہ گرین بیلٹ پر 2کلو میٹر رقبہ پر شجرکاری کی گئی، شجرکاری مہم میں مقامی دیسی سایہ دار اور پھلدار درختوں کی شجرکاری کی گئی، دونوں جگہوں پر آم، جام، نیم،جیکارنڈا،دریگ، ارجن سمیت دیگر اقسام کے درخت لگائے گئے۔
ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو نے کہا پی ایچ اے نے بہار شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے، بہار شجرکاری مہم میں شہر کے گرین کور کو بڑھانے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری ہدف ہے،بہار شجرکاری مہم میں کاشت کئے گئے پودوں کو نشوونما کیلئے زیادہ توجہ کی ضرورت نہیں ہوتی،ان پودوں کی بقا کی شرح کسی اور موسم میں لگائے گئے پودوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ہر شخص بہار کے موسم میں صحت مند ماحول کیلئے اپنے حصہ کا ایک درخت ضرور لگائے۔
پی ایچ اے نے بہار شجرکاری مہم کا آغاز کردیا



















