لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری بخاری نے کہا ہے گنڈا پور کو اپنی ہی حکومت نے چارج شیٹ کر دیا،کارکردگی محض 2جرگوں اور 4 ایپکس کمیٹی کے اجلاسوں تک محدود ہے،خیبر پختونخوا میں پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا،پنجاب میں الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہے، کے پی میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں صرف 173 نوکریاں پیدا کی گئیں، پنجاب کے ”ستھرا پنجاب پروگرام“میں ایک لاکھ سے زائد لوگ روزگار حاصل کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہاخیبر پختونخوا حکومت کی ”اختیار عوام کا“ ایپ دراصل ”مریم کی دستک“ ایپ کی کاپی ہے، صرف 0.04 فیصد لوگ رجسٹرڈ ہیں،12 سالوں میں کے پی میں صرف 25 ڈائیلسز یونٹس قائم کیے گئے، زیادہ تر ناکارہ ہو چکے ہیں،50لاکھ گھروں کا دعویٰ کرنے والے اب تک صرف 200 گھر بنانے میں کامیاب ہو سکے ،گنڈا پور کو کارکردگی کتاب میں اسلام آباد اور پنجاب میں اپنی ناکام بغاوتوں کا بھی ذکر کرنا چاہیے تھا۔
وزیر اطلاعات نے کہاپشاور ڈی آئی خان موٹر وے سی پیک کا منصوبہ ہے،گنڈا پور کی نالائق حکومت اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مجھے کتاب بھجوائی، شاید علی امین گنڈاپور نے کتاب خود نہیں پڑھی، گنڈاپور نے کتاب میں اپنے کارنامے بتائے ،اسلام آباد اور لاہور پر کیے حملوں کاذکر نہیں جب کرم جل رہا تھا موصوف فتح اسلام آباد کے راستے میں تھے،عظمیٰ بخاری نے کہاکے پی حکومت نے صحت کارڈ پر رنگ روغن کرکے اپنا منصوبہ بنایا ،پنجاب کا پروگرام ہونہار سکالر شپس ہے، مریم نواز بچوں کو الیکٹرک بائیکس اور سکوٹیز دے رہی ہیں، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ہزاروں گھر بن رہے ہیں، کے پی میں تمام سکول کاغذوں میں ہیں ،کسی کا بھی سنگ بنیاد نہیں رکھا گیا، پی ٹی آئی والوں کو انتظار تھا ٹرمپ آئے گا اور عمران خان کو رہائی ملے گی۔
درمیانی عمر میں شوگر کی زیادتی دماغی صحت کو متاثر کر سکتی ہے: نئی طبی تحقیق
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید گر گئی
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار، نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط
میگھن مارکل کا بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ
ہماری جماعت کو بھی میرے وزیر اعلیٰ بننے پر ڈر تھا، آج دنیا میں خود کو منوا لیا: مریم نواز
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
ڈی آئی خان ، ٹانک، تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 مطلوب خوارج سمیت 14 ہلاک
خدشہ ہے خطے کی صورتحال کے باعث معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا: بلاول بھٹو
سعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا کریں جتنا کل برداشت کر سکیں: ترجمان جے یو آئی



















