شریف نے پاکستانی ، امریکی حکام کے سامنے اعتراف جرم کیا،وائٹ ہاﺅس

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)صدر ٹرمپ نے 13 امریکی ہیروز کی فیملی کو انصاف دلانے کاوعدہ پورا کردکھایا،دہشتگرد شریف نے پاکستانی ، امریکی حکام کے سامنے اعتراف جرم کیا۔

ترجمان وائٹ ہاوس کیرولین لیویٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان جیسے علاقائی شراکت دار سے انٹیلی جنس تبادلہ کیا، شریف نے افغانستان، روس اور ایران میں حملوں کا اعتراف کرلیا،جو بائیڈن انخلا کے ذمہ دار ،دہشتگرد کو پکڑنے کیلئے 3سال تھے۔

کیرولین لیویٹ نے کہابائیڈن نے کام مکمل کرنے کی کوشش تک نہ کی، صدر ٹرمپ نے گولڈ سٹار فیملیز سے قریبی تعلق رکھا، احتساب کا وعدہ پورا کر کے دکھایا، صدر ٹرمپ نے کانگریس سے پہلے گولڈ سٹار فیملیز کو گرفتاری سے آگاہ کیا۔