لاہور:(کامرس رپورٹر)رمضان آتے ہی ایل پی جی مافیا بے قابو، من مانی قیمت پرفروخت،قیمتیں آسمان پر جاپہنچیں۔
اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ قیمت کے برخلاف لاہور سمیت ملک بھر میں ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر اپنی مرضی کی قیمت وصول کرنے لگے ،اطلاعات کے مطابق 248 روپے فی کلو گرام ایل پی جی 260 سے لےکر 290 روپے تک میں دھڑلے کے ساتھ فروخت کی جارہی ہے ،ایل پی جی مافیا نے 5 روز کے اندراڑھائی ارب روپے سے زائد کما لیے مگر اوگرا سمیت ضلعی اور صوبائی حکومتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں،ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکر نے کہا کچھ دکاندار بھی سہولت کاری کرتے ہیں رسیدیں نہیں لیتے، رسیدیں لیں تو ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کےخلاف کارروائی ہوسکے، پولیس اور ضلع انتظامیہ کا سارا زور چھوٹے دکانداروں پر چلتا ہے۔
مافیا بے قابو،ایل پی جی کی من مانی قیمت پرفروخت



















