اسلا م آباد:(بیورورپورٹ)4457ارب کے ٹیکس کیسز زیر التوا، آمدن کی وصولی ،معاشی استحکام شدید متاثر،سپریم کورٹ کی جانب سے ٹیکس مقدمات کے حل کےلئے قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات منظر عام پر آ گئیں،اجلاس میں ایف بی آر،وزارت خزانہ کے حکام نے ٹیکس آمدنی پر مقدمات کے بڑھتے بیک لاگ کی تفصیلات پیش کیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت 7 نومبر 2024 کو ہونےوالے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ملک کی اعلیٰ عدالتوں میں ایک لاکھ 8 ہزار 366 مقدمات زیر التوا ہیں، 4457 ارب کی رقم شامل ہے،سپریم کورٹ میں تقریباً 6 ہزار ٹیکس ریونیو کے مقدمات زیر التوا ہیں، تقریباً 2 ہزار مقدمات مختلف ٹربیونلز ،عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ،حکم امتناع جاری کیا جا چکا۔
سپریم کورٹ کی کمیٹی نے سفارش کی سپریم کورٹ میں اے ڈی آر (متبادل تنازعات کے حل) یونٹ قائم کیا جائے تاکہ ٹیکس مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جا سکے،کمیٹی نے تجویز دی ایف بی آر و دیگر ریاستی اداروں کے اے ڈی آر نظام کی نگرانی کی جائے اور سپریم کورٹ سمیت تمام ہائی کورٹس میں اے ڈی آر سیل قائم کیے جائیں تاکہ ٹیکس معاملات میں تاخیر کو کم کیا جا سکے اور ریونیو کی بروقت وصولی ممکن ہو۔
4457ارب کے ٹیکس کیسز زیر التوا، آمدن کی وصولی ،معاشی استحکام شدید متاثر



















