تل ابیب،غزہ:(مشرق نیوز)دہشتگرد اسرائیل کافلسطینیوں پر نیا ظلم، غزہ میںہر قسم کی اشیائے خورد نوش اور ضروری سامان کی ترسیل فوری طور پرروک دی۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے اختتام اور حماس کی جانب سے بامقصد بات چیت جاری رکھنے سے انکار کے بعد 2 مارچ سے اسرائیل نے غزہ کو امداد کی سپلائی مکمل طور پر روکنے کا فیصلہ کیا۔
اسرائیلی حکومت نے حماس کو خبردار کیا اگر عبوری فائر بندی میں توسیع قبول نہ کی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
ادھر امریکہ کے مشرق وسطیٰ کےلئے مندوب سٹیو وٹکوف نے تجویز دی غزہ میں رمضان اور یہودی تہوار پاس اوور کے دوران عبوری جنگ بندی ہونی چاہیے، تجویز کے تحت جنگ بندی کے پہلے ہی روز حماس کو اسرائیلی یرغمالیوں میں سے نصف کو رہا کرنا ہوگا، باقی یرغمالیوں کی رہائی مستقل جنگ بندی معاہدے سے مشروط ہوگی۔
دوسری جانب حماس نے کہاغزہ کےلئے امداد کی فراہمی روکنا سستی بلیک میلنگ ہے،خطے میں استحکام اور قیدیوں کی واپسی کا واحد راستہ معاہدے پر عمل درآمد ہے، اسرائیلی اقدام جنگی جرم و معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے۔
دہشتگرد اسرائیل کافلسطینیوں پر نیا ظلم،غزہ کو فوڈ سپلائی مکمل بند کر دی



















