کراچی پورٹ ٹرسٹ کی زمین خالی کرانے کیلئے گرینڈ آپریشن کافیصلہ
کراچی: (بیورورپورٹ) پورٹ ٹرسٹ کی زمینوں کو سیاسی دباو سے بالائے طاق ہو کر خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
چیئرمین کے پی ٹی نے کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کمشنر ہاوس یا اداروں سے دی جانے والی تمام سندیں کینسل ہوں گی، ایک ماہ میں 55 ایکڑ زمین کو خالی کرا لیا ، واگزار زمین پر چار دیواری لگا کر رینٹ آوٹ کیا جارہا ہے،کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تمام زمینوں کو سیاسی دباوسے بالائے طاق ہو کر خالی کرایا جائے گا۔
کے پی ٹی چیئرمین نے کہا پورٹ قاسم پر 30 ایکڑ زمین پر قبضہ ہے، 7.5 ایکڑ زمین پر سندھ حکومت نے 2010 میں سیلاب متاثرین کو آباد کیا،پورٹ قاسم کی زمینوں پر آباد سیلاب متاثرین کو ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں تو رٹ کو چیلنج کیا جاتا ہے، 22 ایکڑ پر بھی کچی آبادی کا معاملہ عدالت میں ہے، پورٹ قاسم کی 30 ایکڑ زمینوں کو واگزار کرانے کیلئے گرینڈ آپریشن عنقریب شروع ہونے والا ہے۔



















