حامد الحق پر حملہ کرنے والے کی شناخت پر 5لاکھ انعام

نوشہرہ:(مشرق نیوز)مولانا حامد الحق پر حملہ کرنے والے کی شناخت پر 5لاکھ روپے انعام مقرر کردیاگیا،سی ٹی ڈی نے مبینہ خودکش حملہ آور کی سرکٹی تصویر بھی جاری کردی۔

بیان میں کہا گیاحملہ آور کا نام، ولدیت اور سکونت کی معلومات دیں، انعام دیا جائے گا، اطلاع 0919212591 اور 03159135456 پر دے سکتے ہیں،سی ٹی ڈی کے مطابق حملہ آور کی شناخت دینے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دینگے،نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔