اسلام آباد: (بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسہ اور توڑپھوڑپر درج مقدمات میں سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں15 اپریل تک توسیع کردی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے اسدقیصرکی جانب سے حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی،بعدازاں عدالت نے اسدقیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔
حاضری معافی درخواست منظور، اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع



















