پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد: ( ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

15 روز کے لیے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ، نئی فی لٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے ہوگی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کیا گیا ، نئی قمیت 258 روپے 64 پیسے فی لٹر ہوگی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کیا گیا ، نئی قیمت 168 روپے 12 پیسے فی لٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسےفی لٹر کمی کا اعلان کیا گیا ، نئی قیمت 153 روپے 34 پیسےفی لٹر ہوگی۔