اسلام آباد:(بیورورپورٹ )یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج شروع،800اشیا پر رعایت،سٹورز کھلے رہنے کے اوقات بھی بڑھا دئیے گئے۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز کرتے ہوئے حکام کو اشیا کی مقدار اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت کردی ،رانا تنویر نے کہاریلیف پیکیج چاند رات تک جاری رہے گا، 800 سے زائد برانڈڈ اشیا پر 15 فیصد تک رعایت ملے گی۔
وفاقی وزیر نے کہاعوام کی سہولت کے پیش نظر ملک بھر میں قائم یوٹیلیٹی سٹورز کے کھلے رہنے کے اوقات بھی بڑھا دئیے ، یوٹیلیٹی سٹورز صبح 9 سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کاآغاز،اشیا پر15فیصد تک رعایت



















