پشاور:(بیورورپورٹ )سربرا ہ جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے مادر علمی دارالعلوم حقانیہ پر حملے اور برادرم مولانا حامد الحق سمیت شہدا،زخمیوں کی خبر سے دل رنجیدہ ،زخمی ہے، دارلعلوم حقانیہ اور مولانا حامد الحق پر حملہ میرے گھر اور مدرسے پر حملہ ہے،ظالموں نے انسانیت، مسجد، مدرسے، جمعہ کے مبارک دن اور آمد ماہ رمضان کی حرمت کو پامال کیا، دہشتگردی ، بدامنی معاشرے کےلئے ناسور بن چکی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا انسانیت کی جان، مال، عزت اور آبرو محفوظ نہیں، کے پی میں بدامنی کاعرصے سے رونا رو رہے ہیں لیکن ریاست خاموش تماشائی بنی ہے، مولانا عبدالحق کے خانوادے کی طرح میں خود کو بھی تعزیت کا مستحق سمجھتا ہوں،دریں اثنا فضل الرحمن نے مرحوم کے بیٹے حافظ سلمان الحق سے رابطہ کیا اور تعزیت کرکے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔
دارالعلوم حقانیہ دھماکہ میرے گھر ، مدرسے پر حملہ ہے، فضل الرحمن



















