افغانستان سے اسلحہ واپس لینا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی زیر صدارت کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا افغانستان سے اسلحہ واپس لینا ہوگا،اربوں ڈالر مالیت کا سامان چھوڑ دیا اب واپس ملنا چاہیے،غزہ جنگ بندی پر کیسے آگے بڑھنا ہے ،فیصلہ اسرائیل کرے گا۔

ٹرمپ نے ڈیڑھ ارب کے گولڈ کارڈ کی فروخت 2ہفتے میں شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہایورپی یونین پر 25فیصد ٹیکس لگائیںگے،یوکرین سے اپنے پیسے واپس لیں گے، امریکہ چین اور چین امریکہ میں سرمایہ کاری کرے گا،میکسیکو اور کینیڈا سے درآمدات پر نئے ٹیکس کا اطلاق 2 اپریل سے ہوگا۔