براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ،عید سے قبل مہنگائی بڑھے گی:وزارت خزانہ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عید سے قبل مہنگائی بڑھے گی،وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آﺅٹ لک رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق فروری میں مہنگائی 2 فیصد سے 3 فیصد تک متوقع ہے ،مارچ میں شرح 3 سے 4 فیصد تک ہوسکتی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی،ترسیلات زرمیں بلند اضافے سے مالی استحکام آیا،جولائی تا جنوری ترسیلات زر 31.7 فیصد اضافے سے 20.84 ارب ڈالر رہیں ،رمضان،عیدالفطر اور عیدالاضحی کے دوران مزید اضافہ متوقع ہے،براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ، اخراجات کی بہتر مینجمنٹ ہوئی۔
وزارت خزانہ نے کہا7ماہ میں برآمدات 7.6 فیصد بڑھیں،جولائی تا جنوری برآمدات کا مجموعی حجم 19.17 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا،برآمدی صنعت نے ترقی کی۔



















