پاکستان الیکٹریکل وہیکل پرزہ جات پرسیلز ٹیکس رعایت نہ دے،آئی ایم ایف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) آئی ایم ایف نے الیکٹریکل وہیکل پرزہ جات کی مقامی فروخت پرسیلز ٹیکس میں رعایت کی مخالفت کر دی۔

ذرائع کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ نے الیکٹریکل وہیکل پرزہ جات کی مقامی فروخت پرسیلز ٹیکس میں رعایت کی مخالفت کرتے ہوئے تجویز دی نئی الیکٹریکل وہیکل پالیسی میں ٹیکس کی شرح معمول کے مطابق ہونی چاہیے۔

پاکستانی حکام کےساتھ ملاقات میں آئی ایم ایف نے الیکٹریکل گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی رعایت پر اعتراض اٹھایا اور مطالبہ کیا خام مال ،لوکل سپلائی اور پرزوں کی فروخت پر بھی سیلز ٹیکس چھوٹ نہ دی جائے۔