اسلام آباد:(بیورورپورٹ)تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط،جائزہ مشن 3 مارچ کو اقتصادی جائزے کےلئے پاکستان پہنچے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے، مذاکرات تکنیکی اور پالیسی سطح کے ہونگے، آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کےلئے تجاویز دے گا،ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط ہوگا، وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی، سٹیٹ بینک ، ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر ادارے مذاکرات میں شامل ہوں گے،ذرائع نے کہا چاروں صوبوں کےساتھ الگ الگ مذاکرات کیے جائیں گے۔
تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط



















