ساہیوال (بیورو رپورٹ) سینئر صحافی سابق عہدیدار پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال چوہدری محمد افضل قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ انکی نماز جنازہ انکے آبائی گاوں 57/4آر کی جناز گاہ میں ادا کی گئی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سابق چیئرمین پریس کلب چوہدری محمد اشرف ،نائب صدور میاں وسیم ریاض ،جاوید شوکت ،فنانس سیکرٹری راو عتیق ،جوائنٹ سیکرٹری میاں رمضان ،ودیگر صحافیوں کے علاوہ سیاسی شخصیات ،وکلاءاور علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ساہیوال، سینئر صحافی چوہدری افضل انتقال کرگئے، سپردخاک



















