آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز پر غورشروع

اسلام آباد:(بیوررپورٹ)آئندہ مالی سال26-2025 کےلئے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کےساتھ مذاکرات کے دوران ابتدائی مسودے پر بات ہو گی،کاربن لیوی عائد کرنے کےلئے آئی ایم ایف کی جانب سے تجاویز فراہم کی جائیں گی، 24 سے 28 فروری تک آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد وفاق اور صوبوں کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔

آئی ایم ایف وفد اور حکومت کے درمیان گرین بجٹنگ، کلائمیٹ سپینڈنگ، ٹیگنگ، ٹریکنگ اور رپورٹنگ پر مذاکرات ہوں گے،وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں کاربن لیوی عائد کرنے، الیکٹریکل وہیکل اور سبسڈی پر بھی بات چیت ہو گی،آئی ایم ایف وفد آئندہ بجٹ میں گرین بجٹنگ کو وسیع کرنے کےلئے تجاویز بھی دے گا۔