صدر مملکت کی لاہور آمد،وزیراعظم سے ملاقات متوقع

لاہور(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت کی لاہور آمد،وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے ،ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

رپورٹ کے مطابق صدر آصف زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچے ،سیاسی ملاقاتیں اور دربی ریس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کی لاہور میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے،حکمران اتحادیوں کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولے اور دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔