آرمی چیف کا برٹش آرمی سسٹم اور اے آئی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ
لندن،راولپنڈی:(بیورورپورٹ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ برطانیہ کے دوران برٹش آرمی کے سسٹم اور اے آئی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنرل رولینڈ والکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا،برٹش فوج اور ڈیپ ریس سٹرائیک بریگیڈ کو جدید بنانے کے امور پر بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے دورے کے دوران برٹش آرمی کے مختلف سسٹمز،اے آئی ٹیکنالوجی کا بھی مشاہدہ کیا۔



















