قصور،پتوکی،گوجرانوالہ،ملتان:(نمائندگان)قصور میں کیری ڈبہ نالے میں جاگرا،8افرادجاں بحق،2زخمی ہوگئے، کیری ڈبہ شادی کی تقریب سے واپس آ ٓرہا تھا ،ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے برساتی نالے میں گر گیا ، جاںبحق ہونےوالوں میں لائبہ ،عمران ، سنی ،مقصود، سلیم ودیگر شامل ہیں،زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،پولیس کی مدعیت میں زخمی ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔
دریں اثناملتان کے نواحی علاقے ٹاٹے پور میں پتھروں سے بھرا ٹرک بے قابو ہوکر گھر میں گھسنے سے3 افراد جاں بحق ہو گئے،تینوں افراد گھر کے کمرے میں سوئے ہوئے تھے ،جاں بحق افراد میں والد، بیٹا، بیٹی شامل ہیں ،گھر میں موجود 2 افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
دوسری جانب گوجرانوالہ میں سٹیل مل میں پگھلا لوہا گرنے سے 4 مزدور جاں بحق ،3زخمی ہو گئے،مرنے والوں میں وکیل،ندیم،عاطف اور صدام شامل ہیں، جھلسنے والے مزدوروں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
قصور،ملتان،ٹریفک حادثات،11اموات، گوجرانوالہ،پگھلا لوہاگرنے سے 4 مزدور جاں بحق



















