الیکٹرک بسیں چل پڑیں،کرایہ 20روپے مقرر، طلبہ،بزرگ ،سپیشل افراد کیلئے سفر مفت

لاہور: (اپنے رپورٹر سے ) الیکٹرک بسیں چل پڑیں،کرایہ 20روپے مقرر، طلبہ،بزرگ شہریوں ،سپیشل افراد کیلئے سفر مفت،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گست میں مزید 500الیکٹرک بسیں لانے ،فیصل آباد گوجرانوالہ میں بھی اگلے مالی سال تک میٹروبس شروع ،طلبہ کو ایک لاکھ جدید الیکٹرک بائیک دینے کا اعلان کردیا۔

مریم نوازنے چینی کمپنیوں کو پنجا ب میں الیکٹرک بائیک کی سمبلنگ شروع کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہاپاکستان کی پہلی ٹرام ٹھوکرنےاز بےگ سے ہربنس پور تک چلائیں گے،پنجاب میں جدید ترین الیکٹرک ٹرانسپورٹ چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کریں گے،عوام کو ریلیف ملے تونوازشریف اورمجھ سے زیادہ خوش کوئی نہیں ہوتا، سموگ کی وجہ سے بچے بزرگ بیمار ہوتے ہیں تو بہت تکلیف ہوتی ہے،چین والوں نے گاڑیوں کے دھویں کو سموگ کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا،الیکٹرک بس کا کرایہ 20روپے رکھنے پر سب سے زیادہ خوشی مجھے ہے،عام پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ بھی عوام پر بوجھ کے مترادف ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا20روپے پنجاب میں الیکٹرک بس کا کرایہ باقی صوبوں میں سب سے کم ہے،الیکٹروبس سروس پائلٹ پراجیکٹ سے 17ہزار مسافر روزانہ مستفید ہوں گے،فری وائی فائی،موبائل چارجنگ اورہراسگی واقعات روکنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگادئیے،مسافروں کیلئے بس سٹاپ پر کھانے پینے کی سہولت بھی دے رہے ہیں،طلبہ کی الیکٹرک بائیک کیلئے چارجنگ سٹیشن پربیٹری تبدیل کرنے کی سہولت میسر ہوگی، بیٹری کی چارجنگ ختم ہونے پر اوبر سروس کی طرح چارج بیٹری بھی منگوائی جاسکے گی۔

مریم نواز نے کہاجب بھی گرین بس نظر آئے تو سمجھ لیں نوازشریف کا کام ہے،سندھ میں بھی الیکٹرک بس شروع کی لیکن پنجاب میں بسوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے،خدمت اوراختراع میں مخالفین نوازشریف سے بازی نہیں لے جاسکتے،موٹرویز سمیت تمام منصوبوں پر ن لیگ کی مہر ہے، دنگا کرنیوالے سزا بھگت رہے ہیں،حلفاً کہہ سکتی ہوں کبھی وزیراعظم سے کوئی پراجیکٹ نہیں مانگاحالانکہ سب مانگ رہے ہوتے ہیں،مقامی وسائل بڑھا کر عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا وزیراعظم سے میری نسبت باقی صوبے زیادہ شیئر لے جاتے ہیں،وزیراعظم کے کہنے پر پنجاب منصوبوں میں حصہ ڈالتا ہے،بلوچستان کی بچیاں لاہور آئیں،اچھا لگا،تعصب سے بالاتر ہوکر عقل و دانش سے سوچیں توہر سوال کا جواب ن لیگ کے حق میں آتا ہے،5سال پورے کریں گے تو5لاکھ گھر پنجاب میں بن چکے ہوں گے،سب کو پتہ ہے پاکستان کو ہر بحران سے کس نے نکالا،مخالفین کارکردگی پر بات نہیں کرسکتے،سی ایم ہاوس میں بیٹھ کر اپنا کوئی ذاتی کام نہیں کرتی،اپنی کرسی کو کاروبار کےلئے کبھی استعمال نہیں کیا،اقتدار کا ایک ایک لمحہ عوام کی خدمت میں گزررہا ہے۔

مریم نواز نے کہاسب جانتے ہیں 9مئی ،جناح ہاوس حملے کا داغ کس پر لگا،کے پی ،سندھ اوربلوچستان بھی میرا ہے،پہلی بار شہدا کی یادگاروں پر حملے کس بدنصیب کے حصے میں آئے،نوجوانوں کو لیپ ٹاپ ،سکالر شپ دے رہے ہیں،کس نے کیل والے ڈنڈے دیئے اب پورے پنجاب میں صفائی ہوتی ہوئی نظر آئے گی،پاکستان کا چپہ چپہ نوازشریف کی خدمت کی گواہی دیتاہے،پاکستان کو بحرانوں سے نکال لیا،ترقی ،دنیا میں عزت اوروقار حاصل کرنا ہے تو ن لیگ کی حکومت کا تسلسل چاہیے۔

دریں اثنا مریم نواز الےکٹروبس سروس کی پہلی مسافر بنےں، الیکٹرو بس کےلئے خصوصی بس سٹاپ کا جائزہ لیا،خواتین ،طالبات نے وزیر اعلیٰ کےساتھ تصویر یں بھی بنوائیں ،مریم نواز الیکٹرو بس پر سوار ہوکرایکسپو سینٹر پہنچےں تو شاندار استقبال کےاگےا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے الیکٹرو بس پائلٹ پراجیکٹ کی ڈیجیٹل لانچنگ بھی کی،تقریب میں الیکٹرو بس سروس پر خصوصی ڈاکیومنٹری ،نغمہ بھی پیش کیا گیا ۔

مزید برآں مریم نوازسے بلوچستان کے مختلف کالجز کی طالبات و فیکلٹی ممبرزنے ملاقات کی،وزیراعلیٰ کی طرف سے بلوچستان کے وفد کو لیپ ٹاپ ، تحائف پیش کیے گئے، بلوچستان کی طالبات نے روایتی بلوچ شال پہنائی۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاصرف ایک سال میں 5 سال کے پراجیکٹ و پروگرام شروع کرا دیئے ، پہلے سرکاری نوازشریف کینسر ہسپتال میں بلوچستان کے مریضوں کا بھی علاج ہوگا،فیلڈ ہسپتال میں لاکھوں لوگوں کو گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت میسر ہے،بچوں کے بروقت علاج کو یقینی بنانے کےلئے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام شروع کیا،150مراکز صحت کو یورپی معیارکے مریم نواز کلینکس میں بدل دیا ،کینسر ٹیومر کو الٹرا سانڈمشین سے 60منٹ میں ٹیومر فریز کرنے کا طریقہ کار متعارف کرارہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا پاکستان کی سب سے پہلی سرکاری ایئر ایمبولینس متعارف کرانے کا اعزاز پنجاب کو حاصل ہے، پنجاب بھر میں 13ہزار طلبہ کو سکالر شپ دے رہے ہیں، ایک لاکھ لیپ ٹاپ بھی دیں گے، بلوچستان کے طلبہ کو بھی ہونہار سکالر شپ ملیں گی اور لیپ ٹاپ سکیم میں شامل کیا جائے گا، نقل و حمل کے اخراجات بچانے کےلئے سبزیاں وپھل متعلقہ اضلاع میں ہی مقامی طور پر کاشت کی جائیں گی۔