ریاض ڈائیلاگ یوکرین جنگ کے خاتمے کی طرف پہلا قدم ہے:امریکی وزیر خارجہ

ریاض (مشرق نیوز) ریاض کے شمال مغرب میں واقع الدرعیہ پیلس میں امریکہ روس سربراہی اجلاس کے اختتام کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے زور دے کر کہا ہے کہ کہ امریکہ یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے ماسکو کے ساتھ تعاون کیلئے اعلیٰ سطح پر کام شروع کر دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ کسی بھی تنازعے کو ختم کرنے کیلئے رعایتیں ہونی چاہئیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ روس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی مشنز کو دوبارہ فعال کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاض مذاکرات یوکرین میں جنگ کے خاتمے کیلئے پہلا قدم ہے۔