نہتے شہریوں کو نقصان پہنچانے والے بھاری قیمت چکائیں گے،صدر،وزیراعظم
اسلام آباد،کوئٹہ:(بیورورپورٹ)صدر،وزیراعظم ،وزیر دا خلہ ودیگر نے بارکھان میں 7مسافروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے بےگناہ افراد کا قتل بزدلانہ ، گھناونا عمل ، دہشتگرد عناصر امن و انسانیت کے دشمن اور بلوچستان کا امن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،نہتے شہریوں کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی،معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، حکومت ، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سدباب کیلئے سرگرم عمل ہیں،زرداری،شہباز نے مجرموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا دہشتگرد معصوم اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،امن دشمنوں کا بزدلانہ وار ناقابل برداشت ہے، سخت جواب دیا جائےگا، پاکستانیوں کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔



















