شہید لیفٹیننٹ حسان دلوں میں زندہ رہیں گے:محسن نقوی

لاہور:( خبر نگار)وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کی رہائشگاہ واپڈا ٹاﺅن جا کر شہید کے والد اشرف ، بھائی حنان و دیگر اہل خانہ سے ملاقات کر کے جواں سال بیٹے کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا،شہید کے والد ،بھائی کو دلاسہ دیا،بلند حوصلے کو سراہا۔

وزیر داخلہ نے کہالیفٹیننٹ حسان اشرف جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں،شہید کے بلند حوصلہ والد کو دیکھ کرعزم مزید مضبوط ہوا ،شہدائے وطن قوم کا سرمایہ افتخار ہیں،ایمان ہے شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اورشہید لیفٹیننٹ حسان اشرف دلوں میں زندہ رہیں گے، والد شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف نے کہا بیٹے نے شہادت کا بلند رتبہ پایا ۔