لاہور: ( اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی سٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر آمد، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا،خصوصی طور پر بھجوایا گیا پھولوں کا گلدستہ بھی اداکار کو پیش کیا،پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر پنجاب شازیہ رضوان اور پنجاب آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر تنویر ماجد بھی ساتھ تھے۔
عظمیٰ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا فنکار قیمتی اثاثہ ہیں ان کی بدولت پاکستان دنیا بھر میں نام ہے، پنجاب کے تھیٹرز اپنی منفرد ثقافتی پہچان رکھتے ہیں اور عزم ہے حقیقی معنوں میں فیملی تفریح کا مرکز بنایا جائے۔
بعد ازاں وزیر اطلاعات نے رات گئے محفل ،ناز تھیٹر کا اچانک دورہ کرکے بیک سٹیج، صفائی ستھرائی، فنکاروں کے ڈریسنگ رومز کا معائنہ کیا،فنکاروں سے ملاقات کر کے مسائل سنے اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
دریں اثنا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا مریم نواز کی کارکردگی سے پیپلز پارٹی کو پریشر محسوس ہوتا ہے،گورنر پنجاب تو بہت کچھ کہتے رہتے ہیں، باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا کریں، باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، گورنر پنجاب کے کہنے سے تو کوئی وزیر اعظم بنے گا اور نہ ہٹے گا،سندھ کے تاجروں نے مریم نواز کی انتظامی کارکردگی کی تعریف کی تو شامت آ گئی ، مجھے معلوم ہوا وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے ترجمانوں کو کہاسیٹ بلٹ باندھ لیں،حتی الامکان کوشش کرتے ہیں بیانات پر رد عمل نہ دیں، سندھ میں کوئی پراجیکٹ شروع ہونے پر خوشی ہوتی ہے۔
درمیانی عمر میں شوگر کی زیادتی دماغی صحت کو متاثر کر سکتی ہے: نئی طبی تحقیق
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید گر گئی
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار، نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط
میگھن مارکل کا بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ
ہماری جماعت کو بھی میرے وزیر اعلیٰ بننے پر ڈر تھا، آج دنیا میں خود کو منوا لیا: مریم نواز
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
ڈی آئی خان ، ٹانک، تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 مطلوب خوارج سمیت 14 ہلاک
خدشہ ہے خطے کی صورتحال کے باعث معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا: بلاول بھٹو
سعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا کریں جتنا کل برداشت کر سکیں: ترجمان جے یو آئی



















