اسلام آباد (بیورو رپورٹ) یوٹیلیٹی سٹورز ورکر یونین نے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کےخلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا،ملازمین اسلام آباد ہیڈ آفس بلیو ایریا کے سامنے احتجاج کیاجبکہ دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے،ملازمین نے کہا مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، برطرفی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا، مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج دھرنے کی شکل اختیار کر سکتا ہے،ورکرز یونین نے کہا حکومت نے تنظیم نو کے نام پر 3000 سے زائد ملازمین کو برطرف کر دیا ہے جس سے ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں،یونین نے برطرفیوں کےخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے،سیکرٹری جنرل نیشنل ورکرز یونین راجہ مسکین نے کہا برطرفیوں کےخلاف این آئی آر سی میں کیس دائر کیا جا رہا ہے اور حکم امتناع کےلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا، ایک برطرف ملازم جنید قریشی نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی،واقعے کی ایف آئی آر حکومت اور انتظامیہ کےخلاف درج کرانے کی کوشش کی جائے گی۔
برطرفیوں کےخلاف یوٹیلیٹی سٹورز یونین کا ملک گیر احتجاج، دھرنے کی دھمکی، عدالت جانے کا فیصلہ



















