لاہور، بہاولپور: (اپنے رپورٹر سے+ بیورو رپورٹ) پنجاب میں زراعت کو ماڈرن و جدید بنانے کے انقلابی پروگرام کے تحت کسانوں کو تمام زرعی سہولیات ایک چھت تلے فراہم کرنے کا منصوبہ شروع، چولستان میں ”گرین پاکستان پروگرام“ منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔
کنڈائی، شاپو کے علاقوں میں منصوبوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، گرین مال اینڈ سروس کمپنی، سمارٹ ایگری فارم، زرعی تحقیق اور سہولت مرکز کا افتتاح کردیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل فوڈ سکیورٹی و تحقیق کے وفاقی وزیر رانا تنویر، وفاقی وزیر آبی وسائل مصدق ملک، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر زراعت اینڈ لائیوسٹاک عاشق کرمانی، وزیر آبپاشی کاظم پیرزادہ کے علاوہ متعلقہ وفاقی و صوبائی سیکرٹری بھی موجود تھے۔
تقریب میں بتایا گیا ”گرین ایگری مال اینڈ سروسز کمپنی“ کسانوں کو دہلیز پرمعیاری بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات رعایتی قیمت پر فراہم کریگی، کسانوں کو ڈرونز سمیت زرعی مشینری رعایتی کرائے پر دستیاب ہوگی، ایک چھت تلے ایک کمپنی کے ذریعے کسانوں کو زراعت پر تمام سہولت میسر ہوں گی، 5 ہزار ایکڑ پر مشتمل جدید زرعی فارم کا بھی آغاز ہو گیا،فارم جدید زراعت کی مثال بنے گا، جدید زرعی طریقے ، آبپاشی کا جدید نظام استعمال کیا جائےگا،پانی کے کم استعمال و لاگت اور لاگت سے زیادہ پیداوار حاصل ہوگی، زرعی تحقیق، سہولت مرکز میں تمام اشیا ،سہولیات دستیاب ہوں گی، زمین کی جانچ سمیت تحقیق کیلئے لیبارٹری کی تمام خدمات بھی فراہم ہوں گی، ادارہ زرعی تعلیم و تحقیق کرنےوالے ملک بھر کے تمام اداروں کے ساتھ رابطے میں ہوگا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا چولستان، پنجاب میں جدید زراعت کے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ،منصوبوں کا آغاز پنجاب کے کسانوں کی ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہے،زراعت کی ترقی کسان کی ترقی، ملکی خوشحالی کی ضمانت ہے، گرین پاکستان جدید زراعت کے فروغ کا انقلاب ہے۔ مریم نواز نے شہدا کے بچوں، زخمی ہونے والے غازیوں کو زمین کی الاٹمنٹ کے خطوط بھی دئیے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاپنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاوس بن گیا، جدید زراعت میں صوبے ،کسانوں کاقائدانہ کردار قابل تحسین ہے، گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت مختصر وقت میں کامیابیاں حوصلہ افزا اور ترقی کی نوید ہیں، فوج ملکی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















